Mujh Ko Darpesh Hai Phir Mubarik Safar by Fasih Uddin Soharwardi MP3 Naat Sharif
Audio

Mujh Ko Darpesh Hai Phir Mubarik Safar by Fasih Uddin Soharwardi MP3 Naat Sharif

Published on May 19, 2016 · Naat MP3 · Published by Humaira Naseem
Favourite

About Mujh Ko Darpesh Hai Phir

Mujh Ko Darpesh Hai Phir Mubarik Safar naat sharif recited by Syed Fasihuddin Soharwardi from his album Dar al Islam. You can download all mp3 naats of Syed Fasihuddin Soharwardi. We have large collection of mp3 naats of Syed Fasihuddin Soharwardi.

Mujh Ko Darpesh Hai Phir Mubarik Safar Naat Lyrics

مجھ کو درپیش ہے پھر مبارک سفر

قافلہ پھر مدینے کا تیار ہے

نیکیوں کا نہیں کوئی توشہ فقط

میری جھولی میں اشکوں کا اک ہار ہے

 

کوئی سجدوں کی سوغات ہے نہ کوئی

زہد و تقوٰی میرے پاس سرکار ہے

چل پڑا ہوں مدینے کی جانب مگر

ہائے سر پر گناہوں کا انبار ہے

 

جرمِ عصیاں پہ اپنے لجاتا ہوا

اور اشکِ ندامت بہاتا ہوا

تیری رحمت پہ نظریں جماتا ہوا

در پہ حاضر یہ تیرا گنہگار ہے

 

تیرا ثانی کہاں شاہ کون و مکاں ﷺ

مجھ سا عاصی بھی امت میں ہوگا کہاں

تیرے عفو و کرم کا شہہ دو جہاں ﷺ

کیا کوئی مجھ سے بڑھ کر بھی حقدار ہے ؟

 

یانبی ﷺ تجھ پہ لاکھوں درود و سلام

مجھ کو ہے ناز کہ میں ہوں تیرا غلام

اپنی رحمت سے تو شاہ خیرالانام ﷺ

مجھ سے عاصی کا بھی ناز بردار ہے

 

مجرموں کو شہا بخشواتا ہے تو

ساری امت کی بگڑی بناتا ہے تو

غم کے ماروں کو سینے لگاتا ہے تو

غمزدوں بے کسوں کا تو غمخوار ہے

 

سرور انبیاء ﷺ رحمت دوسرا

تو ہی مشکل کشا تو ہی حاجت روا

جب بھی سر پر مرے کوئی ٹوٹی بلا

اذن سب سے تو میرا مددگار ہے

 

ہے زیر جسم مبارک کبھی بوریا

ہاتھ تکیہ ہے بستر کبھی خاک کا

جان و دل سادگی پہ ہوں اس کی فدا

جو کہ سارے رسولوں کا سردار ہے

 

دو تڑپنے کا آقا ﷺ قرینہ مجھے

دے دو خستہ جگر چاک سینہ مجھے

چشمِ تر دے دو شاہِ مدینہ ﷺ مجھے

تیرے غم کا یہ بندہ طلب گار ہے

 

آتشِ شوق میں کاش جلتا رہوں

اور خیالِ مدینہ میں کھویا رہوں

بس مدینہ مدینہ ہی کرتا رہوں

یہ دعا میری اے ربِ غفار ہے

 

ٹھوکریں در بدر کب تلک اب کھاؤں میں

پھر مدینے مقدر سے جب آؤں میں

کاش قدموں میں سرکار مر جاؤں میں

یا نبی ﷺ یہ تمنائے عطار ہے

 

 

Syed Fasihuddin Soharwardi

Syed Fasihuddin Soharwardi

Also known as: Fasihuddin Soharwardi

230 uploads · 358.9K profile views

View profile

Qaseeda Burda Shareef OST Ittehad Ramzan by Momina Mustehsan

Momina Mustehsan