Ilahi Teri Chokhat Per

Ilahi Teri Chokhat Per Bhikari Ban ker Ayaa Houn

411,271 views   |   136,215 downloads   |   Published on April 11, 2017


Download 136,215 Published by Haroon Ishaq Qureshi

About Ilahi Teri Chokhat Per

Sana Khawan Junaid Jamshed

الٰہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں
سراپا فقر ہوں عجزوندامت ساتھ لایا ہوں

بھکاری، وہ کہ جس کے پاس جھولی ہے نہ، پیالہ ہے
بھکاری ، وہ جسےحرص و ہوس نے مارڈالا ہے

متاعِ دین و دانش نفس کے ہاتھوں سے لٹوا کر
سکونِ قلب کی دولت  ہوس کی بھینٹ چڑھوا کر

لٹا کر ساری پونجی غفلت و نسیاں کی دلدل میں
سہارا لینے آیا ہوں ترے کعبے کے آنچل میں

گناہوں کی لپٹ سے  کائناتِ‌ قلب افسردہ
ارادے مضمحل، ہمت شکستہ،حوصلے مردہ

کہاں سے لاؤں طاقت دل کی سچی ترجمانی کی
کہ کس جنجال میں گزری ہیں گھڑیاں زندگانی کی

خلاصہ یہ کہ بس جل بُھن کے اپنی روسیاہی سے
سراپا فقر بن کراپنی حالت کی تباہی سے

ترے دربار میں‌لایا ہوں اب اپنی زبوں حالی
تری چوکھٹ کے لائق ہر عمل سے ہاتھ ہیں‌ خالی

یہ تیرا گھر ہے تیرے مہر کا دربار ہے مولا
سراپا نور ہے اک مہبطِ انوار ہے مولا

تری چوکھٹ کے جو آداب ہیں‌میں ان سے خالی ہوں
نہیں جس کو سلیقہ مانگنے کا وہ سوالی ہوں

زباں‌غرقِ ندامت دل کی ناقص ترجمانی پر
خدایا رحم میری اس زبانِ‌ بے زبانی پر

یہ آنکھیں خشک ہیں‌ یارب  انہیں رونا نہیں آتا
سلگتے داغ ہیں دل میں جنہیں‌ دھونا نہیں‌ آتا

الٰہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں
سراپا فقر ہوں ، عجز و ندامت ساتھ لایا ہوں

(مولانا مفتی محمد تقیؔ عثمانی)

Jobs in Saudi Arabia

فوری ضرورت برائے سعودی عرب ، منٹ انٹرنیشنل ، بنک روڈ صدر ، راولپنڈی HavelianAds#

Posted by Havelian.Net on Monday, April 15, 2019

Junaid Jamshed

Also known as: Junaid Jamshed - Sana Khawan

51 Islamic Audios . 412.1K Profile Views

View profile