Bemisal Hai Konain Main

Bemisal Hai Konain Main Sarkar Ka Chehra MP3 Naat

41,123 views   |   1,421 downloads   |   Published on December 3, 2017


Download 1,421 Published by Humaira Naseem

Favourite
About Bemisal Hai Konain Main

Artist: Qari Hafiz Junaid Mustafa

بے مثل ہے کونین میں سرکار کا چہرہ
آئینہِ حق ہے شہہِ ابرار کا چہرہ

دیکھیں تو دعا مانگیں یہی یوسفِ کنعاں
تکتا رہوں خالق ! ترے شہکار کا چہرہ

اے مَطلبیِ پھول بہاروں کے پیغمبر
کھلتا ہے ترے نام سے گلزار کا چہرہ

خورشیدِ حلیمہ! تری مشتاق ہیں آنکھیں
بھاتا نہیں اب ماہِ ضیا بار کا چہرہ

اے خُلد کرونگا ترا دیدار بھی لیکن
اِس دم ہے نظر میں ترے مختار کاچہرہ

والشمس کی یہ دادِ قسم کہتی ہے مڑ کر
بے داغ رہا شاہ کے کردار کا چہرہ

جلوؤں سے ہو معمور کیوں نہ دل کا مدینہ
آنکھوں میں ہے اُس مطلعِ انوار کا چہرہ

دورانِ شفاعت وہ سکوں بخش دِلا سے
بے فکر ندامت ہے گنہگار کا چہرہ

کھلتا ہی گیا پھول کی صورت دمِ آخر
اُترا نہیں دیکھا ترے بیمار کا چہرہ

پوچھا جو یہ سائل نہ کہ کیا چیز ہے اَحسن
صدیق نے برجستہ کہا "یار کا چہرہ"

اُترے پسِ مرگ اُسکی زیارت کو فرشتے
نکھرا وہ ترے طالبِ دیدار کا چہرہ

جھپکے جو نصیر آنکھ دمِ نزع تو یا رب!
پُتلی میں پھرے احمدِ مختار کا چہرہ

Qari Hafiz Junaid Mustafa

Also known as: Hafiz Junaid Mustafa

37 Uploads . 9.9K Profile Views

View profile